04:36 pm
جیش محمد کے تین کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائیں سنا دیں

جیش محمد کے تین کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائیں سنا دیں

04:36 pm

لاہور(این این آئی)گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جیش محمد کے تین کارندوں کو سزائیں سنادیں۔ عدالت نے یہ سزائیں تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں درج تین مختلف مقدمات میں سنائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مجرم افتخار کو پانچ سال قید اور 45ہزار روپے جرمانہ، مجرم اجمل کو 5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ، بلال کو 5 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں۔
تینوں مجرمان کو سنٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی۔ سزائیں کالعدم تنظیموں کی ٹیررفنانسنگ کے خلاف وارننگ سمجھی جائے

تازہ ترین خبریں