05:03 pm
خواجہ آصف جھوٹ بولنے کی ایک مکمل تاریخ رکھتے ہیں، جہانگیر ترین

خواجہ آصف جھوٹ بولنے کی ایک مکمل تاریخ رکھتے ہیں، جہانگیر ترین

05:03 pm

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے کے حوالے سے مکمل تاریخ ہے،خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں من گھڑت کہانی بیان کی۔ٹوئٹرپر اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے من گھڑت کہانی بیان کی کہ میں چیئرمین نیب کے خلاف پروگرام کرنے والے میڈیا چینل میں شراکت دار ہوں۔
انہوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میڈیا چینل میں شراکت تو دور کی بات، میرا کسی چینل میں ایک شیئر تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے میرے حوالے سے جھوٹ بولا ہے انہیں اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں