05:06 pm
نواز شریف کی جیل سے رہائی اور این آر او سے متعلق ایک بار پھر افواہیں

نواز شریف کی جیل سے رہائی اور این آر او سے متعلق ایک بار پھر افواہیں

05:06 pm

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جیل سے رہائی اور این آر او سے متعلق ایک بار پھر افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف کو باہر بھجوانے سے متعلق کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔
مسلم لیگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے اہم رہنماء اس بات پر راضی ہوچکے ہیں کہ نواز شریف بیرون ملک علاج کی غرض سے جاتے ہیں تو پھر وہ مکمل چپ سادھ لیں گے۔واضح رہے کہ نوازشریف کی دوبارہ جیل منتقلی کے بعد دوبارہ ان کی طبیعت کی خرابی کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں