05:20 pm
 پی ٹی ایم درحقیقت پختون تباہی موومنٹ ہے، جنرل (ر) سعد گل

پی ٹی ایم درحقیقت پختون تباہی موومنٹ ہے، جنرل (ر) سعد گل

05:20 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)سعد خٹک کہتے ہیں کہ پی ٹی ایم درحقیقت پختون تباہی موومنٹ ہے۔ اس کااب تک کیا فائدہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب بھی فوج میں تیس فیصد پشتون ہی ہیں۔
یہاں تک کہ آرمی چیف بھی پشتون رہ چکے ہیں۔ جب پورے ملک میں فوجی چیک پوسٹیں قائم ہیں تو ایک علاقے سے کیوں ہٹا دی جائیں۔ فوج کا کام سکیورٹی کا ہے ۔ ترقیاتی کام سول حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوجاتے ۔فوج تو اپنا کام کرنا ہوگا۔ اگر وزیر ستان سے فوج ہٹا دی جاتی ہے تو وہاں پر آئی ایس آئی آ جائے گی۔جب پشتونوں نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے تو پی ٹی ایم والے کس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں