05:22 pm
نوازشریف باہر چلے گئے تو تحریک انصاف کی سیاست ختم ہو جائےگی، فواد چودھری

نوازشریف باہر چلے گئے تو تحریک انصاف کی سیاست ختم ہو جائےگی، فواد چودھری

05:22 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میںاپنی پارٹی قیادت سے گلوں شکووں کا انبارلگا دیا ہے۔ فواد چودھری کہتے ہیں کئی فیصلوں سے سیاسی کمزوریاں سامنے آئی ہیں۔ انھوںنے کہا
کہ میں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو چئیرمین اے پی سی نہیں بنایا جاناچاہیے ۔ تاہم اس کے برعکس وہ چئیرمین اے پی سی بن گئے۔ میں اس حق میں بھی نہیں تھا کہ انھیں باہر جانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے کیونکہ اس سے ہم پر الزام آئے گا۔ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا اور وہ باہر چلے گئے۔اور اب میں سمجھتا ہوں کہ اگر نوازشریف کو بھی باہر جانے دیا گیا تو ہماری سیاست ٹھپ ہو کر رہ جائے گی۔

تازہ ترین خبریں