05:23 pm
فواد چودھری تحریک انصاف کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار

فواد چودھری تحریک انصاف کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار

05:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان نے پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے ۔فواد چودھری نے تحریک انصاف کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ایک انٹرویو میں فواد چودھری سے پوچھا گیا کہ کیاآپ مستقبل میں بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے؟
اس پر فواد چودھری کا کہناتھا کہ مستقبل کے بارے میں کوئی بات بھی نہیں کی جاسکتی ۔ فرض کریں اگر مستقبل میں تحریک انصاف ہی نہ رہے تو میں اس کا حصہ کیسے رہ سکتا ہوں۔فواد چودھری کے اس بیان نے تحریک انصاف کے حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

تازہ ترین خبریں