06:08 am
موسم کیسارہے گا؟ عید سے قبل محکمہ موسمیا ت نے پیش گوئی کردی

موسم کیسارہے گا؟ عید سے قبل محکمہ موسمیا ت نے پیش گوئی کردی

06:08 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں قیامت خیز گرمی، جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری کو چھو گیا۔ لاڑکانہ، دادو، رحیم یارخان بھی تنور بنے رہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 47 ریکارڈ، کراچی میں بھی سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے موسم گرم ہے۔آج بھی دن بھر سورج آگ برساتا رہا۔ ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی اپنے جوبن پر ہے۔ دن بھر سندھ کے میدانی علاقے تنور بنے رہے۔
جیکب آباد میں پارہ51 کو چھو گیا۔ پڈعیدن، دادو میں 50 جبکہ سکھر، موہنجوداڑو اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔باغوں کے شہر لاہور میں بھی شدید گرمی نے شہریوں کو نڈھال کر دیا۔ درجہ حرارت 47 تک جا پہنچا جس کے باعث شہریوں نے نہر کا رخ کیا اور ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کا احساس دور بھگایا۔پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے شہر بھی قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ رحیم یار خان 49، ملتان 47، فیصل آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر بلوچستان کے علاقے تربت اور سبی میں بھی موسم انتہائی گرم ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں