06:18 am
نیب غیر جانبدار، توجہ میگا کیسز پر، احتساب بلاتفریق جاری رکھا جائیگا

نیب غیر جانبدار، توجہ میگا کیسز پر، احتساب بلاتفریق جاری رکھا جائیگا

06:18 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے، احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھا جائے گا۔ قومی احتسا ب بیورو کے سربراہ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، میگا کرپشن کے
خلاف کارروائی سے نچلے درجے پر بھی اثر پڑے گا، بڑے ناموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے کرپشن بڑھی۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ادارے کی وجہ سے بزنس کمیونٹی میں خوف کا تاثر غلط ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کیے جانے والوں کو کوئی شکایت نہیں ہو گی، احتساب بیورو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہے، تاجر طبقہ خوف کے بغیر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔

تازہ ترین خبریں