06:58 am
 اسحاق ڈار کو سربراہی دے دی گئی

اسحاق ڈار کو سربراہی دے دی گئی

06:58 am

لندن (آن لائن)’’شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کو تحلیل کر دیا‘‘ اسحاق ڈار کو سربراہی دے دی گئی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کی لندن کی تنظیم تحلیل، اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم 10 رکنی کمیٹی پارٹی کی تنظیم نو کرے گی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے منظوری دے دی،
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں پارٹی کی تنظیم کو تحلیل کر دیا۔ شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی مسلم لیگ ن لندن کی تنظیم نو کرےگی۔