06:54 am
اس سال صدقۂ فطر کی رقم کیا ہوگی؟جانئے

اس سال صدقۂ فطر کی رقم کیا ہوگی؟جانئے

06:54 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس سال کے صدقہ فطر کی رقم کا اعلان کر دیا۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق گندم کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 100 روپے فی کس، جو کے حساب سے 400 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔رویت ہلال کمیٹی کا مزید کہنا ہے
کہ کھجور کے حساب سےصدقہ فطر کی رقم 1600 روپے فی کس، کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس جبکہ پنیر کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 2940 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔رویت ہلال کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کفارۂ صوم کے لیے 60 مساکین کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے۔صدقۂ فطرصدقۂ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہتے ہیں، اسے بدنی زکوٰۃ بھی قرار دیا گیا ہے جو صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔کفارۂ صومفرض روزہ کسی بھی وجہ سے توڑ دینے پر کفارۂ صوم یعنی روزے کا کفارہ ادا کرنا لازم ہے۔