12:55 pm
 حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا، ڈاکٹر محمد طاہر القادری

لاہور(این این آئی)قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا،نظام ابھی بھی یزیدی ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں بھکر،خوشاب،سرگودھا کے جن کارکنوں کو اس ظلم اور جبر کے نظام نے سزا سنائی ان اسیران انقلاب نے جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں اور اب تک اسیران 45 لاکھ سے زائد مرتبہ حضور نبی اکرم ؐ کی بارگاہ میں درود کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
اس نظام میں غریب اور کمزور کو انصاف دینے کی سکت ہی نہیں ہے،قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کیلئے ہیں۔قاتل اور قاتلوں کے سہولت کار وہ جہاں کہیں بھی بیٹھے ہیں وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ساتھ کی جانیوالی نا انصافی پر قیامت کے دن اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے؟ گزشتہ روز قائد تحریک منہاج القرآن نے اسیران کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ میرے علم میں لایا گیا ہے کہ اسیران انقلاب نے بھکر،خوشاب اور نوشہرہ کی جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں مجھے اپنے بے گناہ کارکنوں کے ناحق پابند سلاسل کر دئیے جانے پر دکھ ہے مگر انکے بلند حوصلے اور جیلوں میں بھی عشق مصطفی ؐ کے دامن سے لپٹے رہنے پر بے حدخوشی ہے، میں ماہ مقدس میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مظلوموں اور بے گناہوں کی مشکلات دور فرمائے اور ظلم کرنیوالوں اور ظالموں کو ریلیف اور تحفظ دینے والوں کو انکے انجام بد تک پہنچائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اسیران کے بلند حوصلہ ماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے پر اسیر ہوئے، انکے دامن پر پانامہ کا داغ ہے نہ اقامہ کا ان پر لوٹ کھسوٹ کا الزام ہے اورنہ ہی جعل سازی اور جھوٹ کا۔

تازہ ترین خبریں

 آزاد کشمیر انتخابات ۔۔اگر صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان کا کشمیر کے بارے میں موقف کمزور ہوگا۔ نیئر بخاری

 کورونا کے دور میں عالمی سطح پر معیشت کو سخت دھچکا لگا، پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے معاشی سفر طے کیا۔عمران خان

پنجاب کے مالی سال 22-2021 کا مجموعی طور پر 2653 ارب روپے کا بجٹ پیش۔کورونا سے متاثرہ تاجروں کیلئے 40 ارب روپے ریلیف پیکج کی تجویز

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔صنعت ، زراعت، لائیوسٹاک،ٹورازم اورجنگلات کیلئے57ارب 90 کروڑ روپے مختص،

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19نئی یونیورسٹیزبنائی جائیں گی، ایک ارب 54کروڑروپے مختص

وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی۔ مریم اورنگزیب

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔ لانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی  حجم 2653 ارب روپے ہے ۔۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

امن  سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی