01:45 pm
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سُنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج پشاور، مردان، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد میں بادل برسنے کی توقع کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں می
ں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ عید کے تینوں روز بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کا پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔گرمی کی شدید لہر نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی کہ عید کے تینوں ایام کے دوران بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔ عید الفطر کے دوران لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔ موجودہ صورت حال کو ماہرین کی طرف سے ہیٹ ویو قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اہلیان کراچی کے لیے بُری خبر ہے کہ کراچی میں 15 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے بعد تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی، جولائی سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اورعید الفطر پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا،  حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا