11:32 am
موسم کیسا رہے گا ؟ مزید بارشیں ہونگی !محکمہ موسمیا ت کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی

موسم کیسا رہے گا ؟ مزید بارشیں ہونگی !محکمہ موسمیا ت کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی

11:32 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سورج کا مزاج آج بھی گرم ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 18 ملی میٹر، مظفرآباد، راولاکوٹ 03، کالام 09، دروش میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
جیکب آباد میں درجہ حرارت 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47میں سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی،لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 18 ملی میٹر، مظفرآباد، راولاکوٹ 03، کالام 09، دروش 06 ، بالاکوٹ 04، مالم جبہ، سیدوشریف 03، پٹن، چراٹ 02، کاکول، دیر، چترال، پشاور ایک، گوپس09، بگروٹ، استور03، منگلا 03 اور چکوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدگ کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47، روہڑی، سکھر، تربت اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں عید کے تینوں دن درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 43 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز بھی شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ہوا 2 سے تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ادھر کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے پارہ 40 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔ہوامیں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہی

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی