06:49 am
پاکستان کے اہم ترین شہر میں 2 دھماکے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

پاکستان کے اہم ترین شہر میں 2 دھماکے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

06:49 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) زیارت میں دو دھماکوں کے دوران خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پہلا دھماکہ پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر کبیر زرکون کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔پہلے دھماکے کے حوالے سے اے سی زیارت میجر کبیر زرکون کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے
والے افراد ڈی ایچ کیو زیارت منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے سیاح عید گزارنے زیارت آئے تھے، دھماکہ فی الحال سلنڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔دوسرا دھماکہ زیارت کے علاقے کواس کراس کے قریب ہوا۔ دھماکے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر عبد الکبیر زرکون کا مزید کہنا تھا کہ دھماکہ گاڑی میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام سیاح ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیاحوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

تازہ ترین خبریں