10:18 am
 عمران خان اچانک عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے،منظور وسان

عمران خان اچانک عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے،منظور وسان

10:18 am

خیرپور(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ایک نیا خواب دیکھتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان اچانک عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے،اس حرکت پر عمران کو لانے والے ہکا بکا رہ جائیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی بنانے والوں کو ان سے دور کیا جا رہا ہے۔
عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے، پنجاب سے پیپلزپارٹی حکومت مخالف تحریک شروع کرے گی جس کا مرکز جنوبی پنجاب ہوگا اورمختلف جماعتیں میدان میں نکل آئیں گی جس کی وجہ سے موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی۔ منظور وسان نے مزید پیشین گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 10 جون کو اسلام آباد میں سی ای سی کی بیٹھک ہے جس میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، پارٹی فیصلے کے بعد احتجاج کی شروعات پنجاب سے کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں