03:39 pm
ملک میں بڑاسیاسی عدم استحکام آئیگا،سامعہ خان

ملک میں بڑاسیاسی عدم استحکام آئیگا،سامعہ خان

03:39 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہرین علم نجوم نے وزیراعظم عمران خان کے حکومت مدت پوری کرنے،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے سے متعلق حیران کن پیشگوئیاں کر دی۔معروف ماہرین فلکیات سامعہ خان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو شروع سے ہی یہ مشورہ دیتی رہی کہ کنگ میکر بنیں کنگ نہ بنیں۔اور میں 2018ءمیں ہی یہ پیشگوئی کر چکی تھی کہ 2019ء میں ان کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو جائے گا
،میں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں بہت برا سیاسی عدم استحکام آئے گا،جس کی ذمہ داری حکومت پر ہی آئے گی،ابھی بھی حکومت کو بہت سے چینلجز کا سامنا ہے۔جب کہ ٹیرو کارڈ ریڈر مریم آفتاب نے بھی عمران خان سے متعلق بری پیشگوئی ہی کی اور کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور مزید بڑھیں گے۔عمران خان کو بہت مشکل وقت دیکھنا پڑے گا۔جب کہ دوسری جانب ماہر فلکیات آغا بہشتی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا اس سال عمران خان کو کوئی مشکل درپیش ہو گی بلکہ وہ مشکلات سے نکل آئیں گے۔مہنگائی اور اقتصادی مسئلے بھی حل ہو جائیں گے جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ عمران خان بھی مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور ان کے خلاف ہونے والی سازشیں بھی دم توڑ رہی ہیں۔اس سے قبل بھی آغا بہشتی کا کہنا تھا کہ 2019ء عمران خان کے لیے مضبوطی کا سال ہے۔ترقی اور کامیابی ان کا مقدر ہو گی۔اور پاکستان بھی ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔ماہر فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ 2019ء میں پاکستان اور عمران خان کے لیے سوائے کامیابی اور ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔تاہم جو دیگر سیاسی جماعتیں ہیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وہ ان کے سامنے پتوں کی طرغ گریں گے۔ جب کہ دونوں جماعتوں کا احتجاج بھی عمران خان کے لیے مشکلات پیدا نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس وقت سیارہ عمران خان کے حق میں ہے اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی خطرہ نہیں ہے۔اس لیے 2019ء میں عمران خان پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جائے گا اور ان کی حکومت کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

تازہ ترین خبریں