09:56 am
شہباز شریف کے وطن واپس آنےپر وزیراعظم پہاڑوں میں جاچھپے

شہباز شریف کے وطن واپس آنےپر وزیراعظم پہاڑوں میں جاچھپے

09:56 am

لاہور(نیوز ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب عمران خان کے لیے گھبرانے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف واپس آ گئے ہیں اور عمران خان پہاڑوں میں جا چھپے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا طیارہ لاہور میں اُتر گیا اورعمران خان کے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے آنے سے عمران خان پہاڑوں میں چھُپ گئے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف لندن میں 7ہفتے قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی وطن واپسی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ اب مصنوعی بیانیے سےعوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ، اب بہت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے کرائے کے ترجمانوں میں تھوڑی سی شرم ہے تو رضا کارانہ طور پہ استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب تیاری کریں آپ نے شہباز شریف کو اپنی نالائقی اور نااہلی کے جواب دینے ہیں ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف لندن میں 7 ہفتے قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ آج صبح شہباز شریفکا طیارہ لاہور ہوئی اڈے پر لینڈ کرگیا۔ ن لیگی کارکنان اور رہنما شہباز شریف کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھے۔شہباز شریف نے استقبال کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔ اس کے بعد شہباز شریف کا قافلہ لاہور ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگیا۔ اس سے پہلے کارکنان اور ائیرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی جس کے بعد کارکنان ایئر پورٹ میں داخل ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس کی مزید نفری اور واٹرکینن طلب کر لی اور سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ واضح رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل کو طبی معائنے کے لیے برطانیہ گئے تھے اور اب وہ پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں