04:32 pm
وزیراعظم کی ٹیم کوکھیل پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ٹیم کوکھیل پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت

04:32 pm

اسلام آبادویب ڈیسک) چند ہفتے قبل آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھارتی فوج کی ٹوپیاں پہنیں اور اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے اپنے دستانوں پر بھارتی فوج کا ’بلی دان بیج‘ سجا لیا، جس پر کافی تنقید کی گئی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی دھونی کو دستانوں پر یہ بیج لگانے سے روک دیا۔ بھارتی ٹیم کی دیکھا دیکھی پاکستانی ٹیم نے بھی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران ایسا ہی کچھ کرنے کی خواہش ظاہر کی
لیکن وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو ایسا کرنے سے منع کر دیا ہے اور انہیں کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستان اسٹیبلشمنٹ کے ایک سینئر آفیشل کا کہنا تھا کہ ”وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعے پاکستانی ٹیم کو اپنا پیغام پہنچایا ہے جس میں انہیں واضح ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کھیل سے لطف اندوز ہوں اور بھارت کے خلاف میچ کے دوران کسی طرح کی سیاسی ڈپلومیسی اور جارح پن کا مظاہرہ مت کریں۔ “ عمران خان کا کہنا تھا کہ ”کھیل کو سیاست سے الگ رکھیں اور اس میں ایسا کچھ بھی مت کریں جیسا کہ بھارتی ٹیم کرتی آ رہی ہے۔“

تازہ ترین خبریں