10:09 am
  پاکستانیوں کیلئے بری خبر ، مزدور جاں بحق

پاکستانیوں کیلئے بری خبر ، مزدور جاں بحق

10:09 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب کے شہر چونیاں کی ایک فیکٹری میں واقع کنویں میں 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چونیاں کی فیکٹری میں یہ دونوں مزدور کنوئیں میں موٹر کی مرمت کرنے کے لیے اترے تھے کہ دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنوئیں سے لاشیں نکالیں اور فیکٹری مالکان کے حوالے کر دیں۔مزدوروں کی ہلاکت کا یہ واقعہ ملتان روڈ پر واقع گتہ فیکٹری میں پیش آیا ہے۔
ایک ہفتہ قبل اسی طرح کے حادثے میں خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع لوئر دیر میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں