10:11 am
عید کے روز اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن بچی جمنا اب کہاں اور کس حال میں ہے

عید کے روز اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن بچی جمنا اب کہاں اور کس حال میں ہے

10:11 am

ٹنڈومحمدخان (نیوز ڈیسک) ٹنڈومحمدخان کے علاقے شوکت کالونی میں تین روز قبل جاتی کی خانہ بدوش 13سالہ لڑکی جمنا کو دوملزمان رجب علی اور روشن شیخ نے مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ لڑکی کو پولیس کی نگرانی میں سول اسپتال ٹنڈومحمدخان زیر علاج رکھا گیا جہاں پر ڈاکڑز نے لڑکی کی طبیت کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ اسپتال میں کسی کو بھی لڑکی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی
دوسری جانب ڈی ایس پی ٹنڈمحمدخان سکندر شاہ اور اور ایس ایچ او سٹی صلاح الدین رستمانی کی نگرانی میں متاثرہ لڑکی جمنا کے آبائی شہر جاتی لے جایا گیا۔یاد رہے کہ زیادتی کی شکار لڑکی اور اس کے اہلخانہ خانہ بدوش ہیں۔ جمنا جمعرات کو جاتی سے ٹنڈو محمد خان آئی تھی جہاں وہ شوکت کالونی میں اپنے شناسا کوڈو شیخ نامی نوجوان کے گھر بھی گئی ۔وقوعہ کے روز ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے رجب جگنو شیخ، اس کے دوست روشن شیخ سمیت دیگر نے اسے شراب پلائی اور مدہوشی کی حالت میں شوگر مل گراؤنڈ میں چھوڑ کر چلے گئے ۔والد کے مطابق ملزمان نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ بعد ازاں پولیس نے گرفتار ملزمان کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے انہیں4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ٹنڈومحمد خان میں لڑکی سے زیادتی سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کوموصول ہوگئی ہے۔ پولیس نے2ملزمان کوگرفتارکرلیاہے ۔ جمنا کو مکمل طبی اور قانونی مددفراہم کی جائے گی۔مشیراطلاعات نے مزید کہا کہ جمنا زیادتی کیس کی سندھ حکومت اعلی سطحی انکوائری کررہی ہے، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلائی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں