11:01 am
” ہمیں اس نظام کو بدلنا ہوگا اور پاکستان کو مضبوط کیا جاسکتا ہے “

” ہمیں اس نظام کو بدلنا ہوگا اور پاکستان کو مضبوط کیا جاسکتا ہے “

11:01 am

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گزشتہ روز یہاں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک شدیدمحاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے سیاسی محاذ آرائی کا تدارک نہ کیا گیا تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گاجو پاکستان کے مسائل میں نہ صرف اضافہ کرے گا بلکہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی بنے گا آج سیاست ایک گالم گلوچ اور الزام تراشی کا دوسرا نام بن کر رہ گئی ہے
سچ اور جھوٹ ، حرام اور حلال میں تمیز ختم ہوگئی ہے ہمیں اس نظام کو بدلنا ہوگا شفاف اور پرامن سیاست اور جمہوری عمل سے پاکستان کو مضبوط کیا جاسکتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ سیاست میں خوشامد کا قائل نہیںہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی آپ کویقین ہونا چاہیے کہ میں اور آپ جس کشتی میں سنوار ہیں وہ اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی بس ہمیں اللہ کی ذات پر بھروسہ کرنا ہوگا عزت کردار سے ہوتی ہے اقتدار سے نہیں جو اپنے مشکل وقت میں اپنے مقام پر کھڑا ہوتا ہے تاریخ میں لکھا جاتا ہے میں نے کبھی اقتدار کے لئے سیاست نہیں کی۔

تازہ ترین خبریں