12:59 pm
 چئیرمین نیب کے مبینہ انٹرویو  میں کئی گئی پیشگوئی درست ثابت ہو گئی

چئیرمین نیب کے مبینہ انٹرویو میں کئی گئی پیشگوئی درست ثابت ہو گئی

12:59 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار کرکے نیب آفس راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت مسترد کردیا تھا جس کے بعد نیب ٹیموں نے زرداری ہائوس میں داخل ہو کر آصف زرداری کو گرفتار کر لیا ۔ آج سے چند روز قبل معروف ملکی صحافی جاوید چودھری کے چئیرمین نیب سے لیے گئے مبینہ انٹرویو میں چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ انکشاف کیا تھا کہ آصف زرداری جعلی اکائونٹس کیس میں بالکل بھی بچنے والے نہیں ہیں
اور انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس مبینہ انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے گر د بھی مالم جبہ ریفرنس میں گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اور وہ بھی گرفتار ہو جائیںگے۔مزہ شہبا ز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ ہمارے پاس حمزہ شہبازشریف کے خلاف بھی تمام ثبوت موجود ہیں‘ حمزہ شہبازکا سوال نامہ میں نے خود اپنے ہاتھ سے ڈرافٹ کیا تھا‘ میں سیشن جج سے سپریم کورٹ کا سینئر جج رہا ہوں‘ میں نے عدالتی بیک گراؤنڈ کو سامنے رکھ کر سوال نامہ تیار کیا۔یہ عدالتی آڑ کے پیچھے چھپ رہے تھے لیکن بینچ تبدیل ہو چکا ہے بس ان کی ضمانت منسوخ ہونے کی دیر ہے اور یہ بھی اندر ہوں گے

تازہ ترین خبریں