01:23 pm
اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرنے سے جعلی وزیر اعظم جواب دہی سے بچ نہیں سکتے ، مریم نواز

اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرنے سے جعلی وزیر اعظم جواب دہی سے بچ نہیں سکتے ، مریم نواز

01:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کے گرفتار ہوتے ہی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزاد ی مریم نواز کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کہتی ہیں کہ قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدارنہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیئے آج کٹہرے میں ہوتا
اپوزیشن کے لیڈران کو چُن چُن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا ۔قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدارنہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیئے آج کٹہرے میں ہوتا۔ اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا ۔ایک اور پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا جبکہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان، امیر ہو یا غریب، کے لیے الگ قانون ہے اور جعلی اعظم، اس کے خاندان اور اس کا خرچ اُٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون ہے۔

تازہ ترین خبریں