02:57 pm
نوازشریف اپنے بھائی کی ناکامیوں پر ان سے سخت ناراض ہیں، شاہد مسعود

نوازشریف اپنے بھائی کی ناکامیوں پر ان سے سخت ناراض ہیں، شاہد مسعود

02:57 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی او ر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ نوازشریف کی نظروں میں ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اب ایک ناپسندیدہ شخصیت بن گئے ہیں اور وہ مریم نواز سے یہی کہہ رہے ہیں کہ اب وہ چونکہ لندن سے واپس آگئے ہیں اس لیے ان کو مکمل طور پر فارغ کر دو۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ الیکشن سے پہلے معاملات بالکل طے ہو چکے تھے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ہی ہوں گے۔ یہ بات بالکل طے شدہ تھی تاہم ادھر نوازشریف تھے جو بضد تھے کہ وہ کوئی بھی سمجھوتہ ہر گز نہیں کریں گے۔
اورادھر عمران خان تھے جنھوںنے کہا وہ ہر گز این آر او نہیں دیں گے۔ اس لئے معاملات بگڑتے چلے گئے اور تلخیا ں بڑھ گئی تھی۔ جس کے بعد نوازشریف کی ضمانت بھی منسوخ ہوگئی اور شہبازشریف بھی گرفتار ہو گئےتھے تاہم شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی سے کہا تھا کہ بھائی جان میں سب کچھ سنبھال لوں گا۔ وہ لندن بھی گئے ۔بیک ڈور رابطے بھی کیے۔لیکن نوازشریف کو لگتا ہے کہ ان کے بھائی سے کچھ کام بن نہ سکا چنانچہ اب انھوںنے مریم نوازسے کہا ہے کہ اب تو اس کو فارغ کردو۔

تازہ ترین خبریں