03:23 pm
سابق صدر کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

سابق صدر کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

03:23 pm

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سابق صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں درخواست دائرکیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقول ملتے ہی مزید آپشنز پر غور شروع کر دیا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کی
جس کے بعد نیب کی ٹیم نے آصف زردار ی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔تاہم فریال تالپور کا وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ سابق صدر کی گرفتاری کے لیے نیب نے وارنٹ گزشتہ روز جاری کردیا تھا۔نیب کی ٹیم سابق صدر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ ’زرداری ہاؤس‘ پہنچی جہاں انہیں مزاحمت کا سامنا تھا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری قومی اسمبلی سے اپنی گرفتاری دینا چاہتے تھے تاہم انہوں نے بعد میں اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے زرداری ہاؤس سے ہی گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔نیب کی 15 ٹیم میں سے 6 اہلکاروں کو زرداری ہاؤس میں داخلے کی اجازت دی گئی، جنہوں نے آصف زرداری کو گرفتار کیا اور انہیں لے کر نیب دفتر راولپنڈی روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبریں