03:27 pm
’’زرداری پھر زرداری ہے بھائی جان ‘‘

’’زرداری پھر زرداری ہے بھائی جان ‘‘

03:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب کی ٹیم سے خوش گپیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب حکام نے آصف زرداری کا پانی کی بوتل پیش کی۔نیب اہلکار نے پانی کی بوتل کا ڈھکن کھولنے کی کوشش کی تو آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈھکن کو الٹا گھمائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میرا سسٹم الٹا ہی چلتا ہے۔ آصف زرداری کی بات پر تفتیشی افسر کمرے میں قہقہقے لگ گئے۔خیال رہے آصف علی زرداری کو نیب راولپنڈی کے خصوصی سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیل کے باہر ایک بائیومیٹرک سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے
جبکہ نیب افسران سمیت آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والوں کے فنگر پرنٹس کی ویری فکیشن کی جائے گی اور صرف ویری فکیشن والے افراد کو ہی سیل کے اندر جانے کی اجازت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کل صبح آصف علی زرداری کو نیب عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹیکے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سےاسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بروانا نے دلائل دئے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے مکمل طور پر دلائل دئے، کوئی چیز رہ گئی ہے توعدالت کو بتایا جائے جبکہ نیب کے تفتیشی افسر مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین خبریں