03:32 pm
اسی پیپلزپارٹی نے آپکی تنخواہیں بڑھائی تھیں"

اسی پیپلزپارٹی نے آپکی تنخواہیں بڑھائی تھیں"

03:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان کا سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر شدید رد عمل سامنے آگیا ہے۔ سابق صد ر کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی وہ سڑکوں پر نکل آئیں اور پولیس اہلکاروں پر برس پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر سن کر شیری رحمان باہر سڑکوں پر نکل آئیں اور پولیس اہلکاروں پر برستے ہوئے کہا کہ آخر کس لیے یہ سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔
آخر آپکی باچھیں کیوں اتنی کھل رہی ہیں۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ آخر شرم کیوں نہیں آ رہی آپکو۔کس نے آرڈر دیا آپکو ۔کوئی افسر یہاں موجود نہیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے پولیس اہلکاروں کو یہ بھی کہا کہ اسی پولیس نے اپکی تنخواہیں بڑھائیں۔۔خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداریاپنی ہمشیرہفریال تالپور کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئی۔

تازہ ترین خبریں