03:54 pm
سابق حکمرانوں نے وطن عزیز کے بچے بچے کو مقروض کر کے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا:عثمان بزدار

سابق حکمرانوں نے وطن عزیز کے بچے بچے کو مقروض کر کے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا:عثمان بزدار

03:54 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے وطن عزیز کے بچے بچے کو مقروض کر کے پاکستان کے ساتھ ظلم کیااوربدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے عوام کے نام پر قرضے لئے لیکن عوام پر خرچ نہ کیے۔ موجودہ حکومت کوورثے میں تباہ حال معیشت اورکھوکھلے قومی ادارے ملے،پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کی بربادی کی
۔پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کوصحیح ٹریک پر لانے کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں اور ملک کو درست سمت میں لے جانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔عوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک کنگال ہوا اورماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایاگیا لیکن اب کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکا ہے۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں۔ ہر وقت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کیلئے وقف ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔عوام جلد مثبت تبدیلی کو محسوس کریں گے۔تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا کر دم لے گی۔وزیراعلی ٰنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے نیا بلدیاتی نظام ممددومعاون ثابت ہوگا اورنئے بلدیاتی نظام سے اپنے مسائل کے حل کیلئے عوام کو اہل اقتدار کے ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ تبدیلی ہے جس کیلئے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں پہنچایا ہے۔ ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے کہا کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی- یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے-پولیس اور انتظامیہ کو مشترکہ اور مربوط کاوشوں سے گورننس کو بہتر بناناہے اور عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کیا جائے گا- عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی-

تازہ ترین خبریں