04:35 pm
  پاکستانیوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ،آئندہ 36 گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟

پاکستانیوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ،آئندہ 36 گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟

04:35 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نے سمندر میں ہوا کا کم دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سے آئندہ 36 گھنٹوں میں کراچی میں طوفان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اس حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب سے 1500 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرقی حصے میں ہوا کے کم دباؤ میں اضافہ ہوا جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
بیان کے مطابق آئندہ 36 گھنٹے کے دوران طوفان بننے کے بعد اس کا رخ ابتدائی طور پر شمال یا شمال مغرب کی طرف ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سسٹم سے خطرہ نہیں ہے۔تاہم سندھ کے مچھیروں کو خطرات سے آگاہ رہنے اور گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل ٹی وی کے مطابق طوفان کا رخ بھارت عمان یا پھر کراچی کی جانب ہو سکتا ہے، طوفان کا رُخ کراچی کی جانب ہونے پرساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل عیدالفطر پر کراچی سمیت ملک کے زیادہ تر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث دوپہر کے وقت لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کا تو خطرہ ظاہر نہیں کیا تھا البتہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں عید کے دنوں میں سب سے شدید گرمی لاڑکانہ میں پڑے گی جہاں پارہ 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 3 جون کو کراچی میں عید کے موقع پر ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں