05:02 pm
حکومت کا بچت کےلئے بیوروکریسی کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا بچت کےلئے بیوروکریسی کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

05:02 pm

اسلام آباد (این این آئی) بجٹ میں کفایت شعاری مہم کے ذریعے 40 ارب بچانے پر غور۔ذرائع کے مطابق بیورو کریسی کی تنخواہیں بھی نہ بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ صدر اور وزیراعظم کیلئے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ گورنرز اور اراکین کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ،تنخواہوں میں اضافہ صرف گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کیلئے تجویز ہے۔
بجٹ میں تمام غیر ضروری اخراجات ختم کیے جائیں گے، تمام وزارتوں میں غیر ضروری اخراجات ختم کرنے اور وزارتوں میں نئی گاڑیاں اور ایئرکنڈیشنز خریدنے پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کر دی گئی ،وزارتوں اور محکموں میں تزین وآرائش کا فنڈ ختم کرنے اور وزارتوں اور محکموں میں تحفے تحائف اور انٹرٹینمنٹ الاؤنس ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ،کفایت شعاری مہم کی ابتدائی منظوری کل منگل کو کابینہ اجلاس میں دی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں