05:18 pm
دفاعی بجٹ میں کمی سے پاک فوج کی صلاحیتوں پرکوئی فرق نہیں پڑے گا،معین الدین حیدر

دفاعی بجٹ میں کمی سے پاک فوج کی صلاحیتوں پرکوئی فرق نہیں پڑے گا،معین الدین حیدر

05:18 pm

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ لیفٹینیٹ جنرل(ر)معین الدین حیدر نے کہا ہے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ماضی میں کئی مطالبات سنے جاتے رہے ہیں لیکن ہمیشہ یہ ان میں اضافہ کردیتے ہیں، اس کا مطلب ان کا ایجنڈا مسائل بھی کرانا نہیں پیدا کرنا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ پشتین موومنٹ کو افغانستان کی حمایت حاصل رہی ہے اور اس میں اب شک کی گنجائش نہیں رہی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ دفاع پر بہت زیادہ پیسہ خرچ ہوتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ دفاع کا بجٹ کم کردیا جائے تو بقیہ سوشل سیکٹرز پر توجہ دی جاسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتا ہے، ہم نے 95 ارب ڈالر کے قرضے جمع کیے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے پاس بچت کے بہت طریقے ہیں جن پر فوج عمل درآمد کرے گی اور انشااللہ ان کی صلاحیتوں پر فرق نہیں پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں