06:07 am
آصف زرداری کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری

آصف زرداری کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری

06:07 am

لاہور(نیوز ڈیسک) ایک ہی دن میں آصف زرداری کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری، نیب نے سابق ڈی جی نیپرا سیّد انصاف احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم پر حکومتی خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق اربوں روپے مبینہ کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی نیپرا ملزم سیّد انصاف احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم پر حکومتی خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
چونیاں پاور لمیٹڈ کی جانب سے 2010ء میں 200 میگا واٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تنصیب کی گئی تھی۔ نیب کے مطابق اربوں روپے کی رقم صرف مخصوص کمپنی کو غیرقانونی طور پر منتقل کی گئی۔ آئی پی پیز کو غیر قانونی ادائیگیوں کا براہ راست اثر بجلی کے نرخ اور ملکی معاشی حالات پر ہوا۔نیب حکام کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہور پیش کرینگے۔دوران ریمانڈ ملزم سے شریک ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اس گرفتاری سے قبل نیب کی جانب سے سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیم کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔آصف زرداری کو گرفتاری کے بعد نیب اسلام آباد کے دفتر میں واقع حوالات میں بند کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے شریک چئیرمین آصف زرداری کی گرفتاری پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں