08:03 am
حمزہ شہباز شریف کرپشن کے ثبوت سامنے لانے پر سیاست چھوڑنے کا تیار

حمزہ شہباز شریف کرپشن کے ثبوت سامنے لانے پر سیاست چھوڑنے کا تیار

08:03 am

اہور (نیوز ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو گھیرے میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے
کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ کرپشن کا ثبوت لے کر آئیں سیاست چھوڑ دوں گا۔خیال رہے لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہبازکی درخوست ضمانت کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز وکلا کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے تحت انکوائری مکمل ہونے تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے جاسکتے۔

تازہ ترین خبریں