08:04 am
پاکستان کے کن کن علاقوں میں خوب بارش کا امکان ؟ جانیں

پاکستان کے کن کن علاقوں میں خوب بارش کا امکان ؟ جانیں

08:04 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گرم موسم نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم جڑواں شہروں سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی رہے گی تاہم مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،مردان پشاور، سرگودھا ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، گوجرانوالہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ روز بھی ملک بھر میں شدید گرمی رہی جب کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش ہوئی۔
اتوار کومحکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار(رات)ملک کے بیشتر علاقوں میںموسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھمیں موسم شدید گرم رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں،مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا:میرکھانی،کالام03، مالام جبہ 02، دروش 01،گلگت بلتستان:استور08، بگروٹ 04، گلگت01، کشمیر : گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: جیکب آباد50،بہاولنگر،لاڑکانہ اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ، در جہ حرارت میں اضافہ اور بازاریں سنسان ہو گئیں،گر می کی وجہ سے کارو بار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ چر ند پر ند منہ کھو لے ہا نپتے رہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سورج دن بھر تپش برساتا رہا، ٹھنڈ ی مشرو بات کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ شربت فروخت کر نے والے ر یڑ ھی بانوں پر رش دکھائی دینے لگا، دکانوں پر مشروبات مہنگے داموں فرو خت ہو نے لگے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے شہر تربت میں پڑ رہی ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ بارکھان 41 ، کوئٹہ 36 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث ان کے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ گرمی کے بڑھتے ہی لیموں کے جوس اور لسی کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں ٹھنڈے مشروبات ہیگرمی کا توڑ ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین خبریں