08:27 am
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

08:27 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ کرغیزستان لے جانے کے لیے نئی دہلی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 13 اور 14 جون کو کرغیزستان میں ہونے والی شنگھائی
تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک جائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے بند کر دی تھیں جس کے بعد بھارت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی فضائی حدود کھول دے اور وزیراعظم نریندر مودی کا طیارے اپنی فضائی حدود سے گزر کر کرغیزستان جانے کی اجازت دے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ انڈیا (پی ٹی آئی) کو تصدیق کی کہ پاکستانی حکومت نے بھارتی حکومت کو وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیاضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بھارتی حکومت کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں