08:28 am
 سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے،  زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے، زرداری

08:28 am

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے، مشرف منتخب نہیں تھا اس لیے جیل جانے کو تیار نہیں، مشرف نے ووٹ نہیں مانگنے جانا ہم نے ووٹ مانگنے جانا ہے۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے جسمانی ریمانڈ لینے کیلیے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش کیا۔کمرہ عدالت میں سگریٹ پینے کے سوال پر سابق صدر نے جواب دیا
کہ عدالت جج کے آنے کے بعد ہوتی ہے، ابھی صرف کمرہ ہے۔ اس دوران وہ پارٹی رہنماؤں سے گپ شپ بھی لگاتے رہے۔آصف زرداری کا نیب کے تفتیشی افسر سے مکالمے میں آصف زرداری نے کہا کہ آپ نے مجھے جو گراؤنڈز آف اریسٹ دیے تھے وہ کہاں ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ وہ بندہ باہر سے لے کر آ رہا ہے، لاتا ہے تو آپکو دوں گا۔کمرہ عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ کل بہت برا تھا(LAST DAY WAS BAD)۔آصف زرداری نے کہا کہ گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے اور میری گرفتاری دباؤ ڈالنے کا حربہ ہے۔

تازہ ترین خبریں