08:28 am
 ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

08:28 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) حب کے علاقے وندر کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے شہر حب وندر کے قریب تیز رفتار ہائی ایس وین سڑک پر خراب کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان سے گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، تمام کا تعلق کراچی کے علاقے جمشید روڈ بلوچ پاڑہ سے ہے
۔ریسکیو کے مطابق وین میں 11 افراد سوار تھے جو کنڈ ملیر جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد کو وندر ہسپتال جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال ٹرامہ سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں محمد عظیم اسکی بیوی اور بیٹا محمد رمضان، اسکی بیوی، بیٹی اور بھتیجا شامل ہیں۔ زخمیوں میں میر ملک داد، عاظمیر، فارس اور انعم شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں