10:08 am
ابھی 30 جون نہیں آیا ،اپوزیشن کی چیخیں شروع ہوگئیں

ابھی 30 جون نہیں آیا ،اپوزیشن کی چیخیں شروع ہوگئیں

10:08 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کاپیغام جعلی اکاؤنٹس ،ٹیکس چوروں کے نام تھا،اپوزیشن کی چیخیں چورکی داڑھی میں تنکا کے مصداق ہیں،ابھی 30 جون نہیں آیا ،اپوزیشن کی چیخیں شروع ہوگئیں۔وزیراعظم کے پیغام پر اپوزیشن کے ردعمل پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کاپیغام جعلی اکاؤنٹس ،ٹیکس چوروں کے نام تھا
،اپوزیشن کی چیخیں چورکی داڑھی میں تنکا کے مصداق ہیں،ابھی 30 جون نہیں آیا ،اپوزیشن کی چیخیں شروع ہوگئیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ نوازشریف اورزرداری نے بیرون ملک جائیدادکیلئے قرض لئے،وزیراعظم قرضوں کی ادائیگی کیلئے قرض لے رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام وزیراعظم کے پیغام کاجواب اثاثے ظاہرکرکے دیں،اپوزیشن سے کرپشن کی بات کریں تو وزیراعظم کونشانہ بناتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبریں