10:08 am
وہ حکومتی وزیر جس نے ایک روز قبل ہی آصف زرداری کی گرفتاری کی خبر دیدی تھی

وہ حکومتی وزیر جس نے ایک روز قبل ہی آصف زرداری کی گرفتاری کی خبر دیدی تھی

10:08 am

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک روز قبل ہی آصف زرداری کی گرفتاری کی پیشگوئی کردی تھی، انہوں نے گزشتہ روزگفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ امید ہے عدالت کل آصف زرداری کی گرفتاری پرمہرلگا دے گی،عدالت کے ساتھ تاخیری حربے استعمال کیے گئے،کرپشن کنگز کو اے پی سی کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے
گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بارے کہا کہ عوام نے لندن میں توشہبازشریف کی پھرتیاں دیکھ لیں۔امید ہے قوم اب عدالت میں بھی پھرتیاں دیکھیں گے۔ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان کی پیشگوئی پر سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو ایک دن پہلے ہی یقین تھا کہ آصف زرداری پیر کو گرفتار ہو جائیں گے اتوار کو انکے لہجے کی گھن گرج پیر کو عدالتی فیصلے کے ذریعہ سامنے آئی تو ہم عش عش کر اٹھے اور کچھ لوگ غش کھا گئے لیکن پھر اٹھ کر ڈاکٹر صاحبہ کو داد دینے پرمجبور ہو گئے۔واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن کیانی نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپور کی مستقل ضمانت مسترد کردی ہے۔ جس کے ساتھ میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔ جس کے بعد نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب ٹیم نے گھر میں جا کر آصف زرداری کو گرفتار کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد گرفتاری کیلئے زرداری ہاؤس اسلام آباد کے 8 سیکٹر میں نیب ٹیم پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبریں