12:06 pm
 چکوٹھی ،ٹی ایف اوطاہرکاظمی کی دوبارہ تعیناتی پرمزدور یونین سراپا احتجاج

چکوٹھی ،ٹی ایف اوطاہرکاظمی کی دوبارہ تعیناتی پرمزدور یونین سراپا احتجاج

12:06 pm

چکوٹھی ،ٹی ایف اوطاہرکاظمی کی دوبارہ تعیناتی پرمزدور یونین سراپا احتجاج ٹریڈ بحالی کی صورت میں طاہر کاظمی کی موجودگی میں تجارت کا بائیکاٹ کریں گے، یونین چکوٹھی(نمائندہ خصوصی) ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی ٹرمینل چکوٹھی میں ٹی ایف اوسیدطاہرکاظمی کی دوبارہ تعیناتی پر چکوٹھی انٹرا کشمیر مزدور یونین ایک مرتبہ پھر سراپا احتجاج بن گئی مزدور یونین نے ٹی ایف او کے خلاف چکوٹھی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا مزدور یونین کے عہدیداران سید بشارت شاہ راجہ پارس خان راجہ عدیل سید صغیر شاہ اسلم مغل ظہور کیانی ناہید مغل ودیگر نے کہا ٹی ایف او طاہر کاظمی کی دوبارہ تعیناتی کسی صورت قبول نہیں مزدورں کے احتجاج پر ایک سال قبل طاہر کاظمی کا تبادلہ کیا گیا تھا آج پھر دوبارہ تعیناتی سمجھ سے بالاتر ہے ٹی ایف او میجر (ر)نعیم کو ہی چکوٹھی تعینات رہنے دیا جائے بصورت دیگر نو تعینات ٹی ایف او قابل قبول نہیں ٹریڈ بحالی کی صورت میں موجودہ ٹی ایف او طاہر کاظمی کی موجودگی میں مزدور یونین ٹریڈ کا مکمل بائیکاٹ کرئے گی چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھاٹی ڈائریکٹر ٹاٹا فوری طور پر ٹی ایف او طاہر کاظمی کی چکوٹھی تعیناتی کا آرڈر منسوخ کرتے ہوئے ٹی ایف او میجر (ر) نعیم کو ہی چکوٹھی ٹرمینل پر تعینات رکھیں یا پھر کسی اور کو تعینات کریں ضلع ہٹیاں بالا کی انتظامیہ اور ٹاٹا کے آفیسران بخوبی اگاہ ہیں کہ ٹی ایف او طاہر کاظمی کا مزدورں کیساتھ نامناسب رویہ گالم گلوچ بد اخلاقی سمیت ظالمانہ رویہ ظلم نا انصافی کے خلاف مزدورں کے احتجاج پر طاہر کاظمی کا تبادلہ کیا گیا تھا آج پھر دوبارہ موصوف کی تعیناتی ناقابل قبول ہے کسی قیمت پر برداشت نہیں موصوف ٹی ایف او کا تبادلہ منسوخ نہ کیا گیا توانٹرا کشمیر مزدور یونین ایک پھر ٹریڈ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے چکوٹھی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دینگے جب تک موصوف ٹی ایف او کا تبادلہ منسوخ نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا مزدور یونین انتظامیہ ہٹیاں بالا اور ٹاٹا کے حکام سمیت چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو باقاعدہ طور پر ٹی ایف او طاہر کاظمی کی چکوٹھی ٹرمینل پر تعیناتی کے خلاف احتجاجی دھرنا کے حوالہ سے اگاہ کر دیا ہے اگر حکام بالا نے کوئی نوٹس نہ لیا تبادلہ منسوخ نہ کیا تمام تر ذمہ داری انتظامیہ ہٹیاں بالا اور ٹاٹا حکام پر عائد ہو گی ٹریڈ یونین احتجاج

تازہ ترین خبریں