01:26 pm
وزیراعظم عمران خان کو جب حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کا بتایا گیا

وزیراعظم عمران خان کو جب حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کا بتایا گیا

01:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو جب حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ ” اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا ہے ۔“ عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس دوران عمران خان نے اپوزیشن رہنما کی گرفتاری پر کہا کہ ” اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا ہے ۔“ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہے ،
جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہو گا ۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈ جاری نہ ہونے کا شکوہ کیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حلقوں کیلئے فنڈ ز جلد ہی جاری کر دیں گے ۔

تازہ ترین خبریں