01:42 pm
عمران خان کے ڈانٹنے پر وفاقی وزیر نے سارا غصہ بوڑھے ملازم پر نکال دیا

عمران خان کے ڈانٹنے پر وفاقی وزیر نے سارا غصہ بوڑھے ملازم پر نکال دیا

01:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کو وزیراعظم نے ڈانٹ پلائی تو غصہ ملازم پر نکال دیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار بجٹ سے متعلق فائل دفتر بھول آئے ،ملازم کو لانے میں دیر ہوئی تو وزیر ملازم پر برہم ہوگئے ،ملازم کو دیر ہوئی تو پریشانی میں ادھر اْدھر گھومنے لگے۔ ذرائع نے بتایاکہ خسروبختیار نے ملازم سے مکالمہ کیا کہ کہاں تھے تم ،
اس کو لانے میں تمہیں گھنٹے لگے ہیں ،بزرگ ملازم کو دروازے کے باہر کھڑا رکھنے کا حکم دیا اور خود پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چلے گئے۔ خسرو بختیار نے کہاکہ میرا موبائل پکڑ کر باہرکھڑے رہو ۔

تازہ ترین خبریں