03:10 pm
اب حکومت کیساتھ کسی قسم کی بات نہیں ہوسکتی ،مریم اورنگزیب

اب حکومت کیساتھ کسی قسم کی بات نہیں ہوسکتی ،مریم اورنگزیب

03:10 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بات بہت آگے جاچکی ہے، اب حکومت کیساتھ کسی قسم کی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان کسی اور کے اشارے میں یہ سب کام کر رہے ہیں۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہاز پر لگائے گئے الزامات غلط تھے، وکلا کو دستاویزات فراہم نہیں کی گئی، آج عوام دشمن بجٹ پیش ہوا ہے اس لئے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کا حکم تھا،
اپوزیشن نے اس سے قبل جیلیں بھی کاٹی اور پھانسی بھی چڑھے، آج حمزہ شہباز کیلئے گرفتاری نئی نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، موجودہ حکومت ٹول بنی ہوئی ہے، کسی کے ایجنڈے پر پاکستانی معیشت کو کمزور کر رہی ہے، عمران خان کے دوست نے چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالنے کیلئے ویڈیو لیک کی، نیب وزیراعظم کی ایما پر چل رہی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے، حمزہ شہباز نے 26 ملین ڈالر پاکستان سے باہر بھیجے ، پاکستان کو لوٹنے والے اب لمبے عرصے کیلئے جیلوں میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خبر دیکھی ہے حمزہ شہباز کوگرفتارکرلیاگیاہے، کل آصف زرداری کوبھی گرفتارکیاگیاتھا، یہ گرفتاریاں بہت پہلےہونی چاہیےتھیں۔ اور اب یہ خبر ہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بات بہت آگے جاچکی ہے، اب حکومت کیساتھ کسی قسم کی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان کسی اور کے اشارے میں یہ سب کام کر رہے ہیں۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہاز پر لگائے گئے الزامات غلط تھے، وکلا کو دستاویزات فراہم نہیں کی گئی، آج عوام دشمن بجٹ پیش ہوا ہے اس لئے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کا حکم تھا۔

تازہ ترین خبریں