03:50 pm
 بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ایجنسیوں کو دیدیا گیا

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ایجنسیوں کو دیدیا گیا

03:50 pm

لندن (نیو زڈیسک) ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو آج لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کو لندن میں گرفتارکر لیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔ طاف حسین کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔بانی ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔تاہم ابھی تک ایم کیو ایم کی طرف سے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن قانونی کاروائی سے متعلق غور کر رہی ہے۔اسی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کی ایجنسیوں اور عمران خان کو جاتا ہے۔سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین سے صرف منی لانڈرنگ سے متعلق نہیں بلکہ ڈاکٹر فاروق کے قتل سے متعلق بھی سوالات ہونے چاہئیے۔

تازہ ترین خبریں