03:51 pm
فیصل آباد مین نئی نویلی دلہن پر ظلم کے پہاڑ توڑدیئے گئے

فیصل آباد مین نئی نویلی دلہن پر ظلم کے پہاڑ توڑدیئے گئے

03:51 pm

فیصل آباد(نیو زڈیسک) فیصل آباد میں نئی نویلی دلہن پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے۔دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد دولہا کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں انسانیت بھی شرما گئی۔2 روز کی نئی نویلی دلہن سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں متاثرہ لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا
۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ مبینہ طور پر 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔خیال رہے متاثرہ لڑکی صرف دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔لڑکی کے بیان کی روشنی میں پولیس نے شوہر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کرنے کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل راولپنڈی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں بھائی نے بہن کے ساتھ زیادتی کی۔ راولپنڈی کے علاقے آریا محلے میں پندرہ سالہ بہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھائی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک اس کے بھائی اور اس کا دوکاندار مالک نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل بے نظیر ہسپتال سے کرا یا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کا بھی میڈیکل کرایا گیا۔جب کہ گجرات میں بھائی نے زیادتی کی شکار بہن کو ہی مار ڈالاتھا۔لڑکی سے زمیندار کے بیٹے نے 5 روز قبل مبینہ زیادتی کی تھی۔ والدہ کے مطابق ملزم کی عدم گرفتاری پر بھائی منیر احمد نے بہن کو قتل کیا۔ ملزم کو نہ پکڑنے والی پولیس نے قاتل بھائی اور اسکے ساتھی عبدالرحمن کو پکڑ لیا تھا۔

تازہ ترین خبریں