06:59 am
لاڑکانہ، وین اور کار میں ٹکر، تین افراد جاں بحق

لاڑکانہ، وین اور کار میں ٹکر، تین افراد جاں بحق

06:59 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) لاڑکانہ کے علاقے پنجو دیرو کے قریب وین اور کار میں ٹکر سے تین افراد چل بسے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے پنجو دیرو کے قریب وین اور کار میں تصادم ہوا۔ اس حادثے کے دوران تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو حکام نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں