12:07 pm
آصف زرداری اور حمزہ شہباز کے بعد اب مولانا فضل الرحمان کی باری ہے

آصف زرداری اور حمزہ شہباز کے بعد اب مولانا فضل الرحمان کی باری ہے

12:07 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ اب اگلی باری مولانا فضل الرحمان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا نام اُن لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہوئی ہے اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوئے ہیں۔ سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ ان الزامات میں اب مولانا فضل الرحمان بھی جلد ہی گرفتار ہونے والے ہیں
۔نیب کے پاس ان کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں اور نیب نے مزید ضروری شواہد اور ثبوت اکٹھا کرنے شروع کر دئے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے کا آغاز اپوزیشن پر کافی بھاری رہا ۔ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب نے انہیں زرداری ہاؤس سے حراست میں لے لیا ، اور بعد ازاں گذشتہ روز احتساب عدالت نے انہیں 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو بھی حراست میں لے لیا۔ اور پھر لندن سے ایک خبر موصول ہوئی کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستان میں گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والی گرفتاریوں نے سیاست میں بھی ایک ہلچل مچا دی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں۔ جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے کافی بے چینی بھی پائی جا رہی ہے۔ سینئیر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں مزید گرفتاریاں ہونے کا بھی امکان ہے ۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ