12:08 pm
اسلام آباد میں زور دار ڈرامہ رچانے والے سکندر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

اسلام آباد میں زور دار ڈرامہ رچانے والے سکندر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

12:08 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں کئی گھنٹے تک ڈرامہ رچانے والے سکندر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس ترین علاقہ بلیوایریا میں ہتھیاروں کے زور پر ڈرامہ رچا کر کئی گھنٹوں تک خوف وہراس پھیلانے والے سکندر کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔سکندر حیات نامی شہری نے اپنی اہلیہ وبچوں کے ہمراہ 16 اگست 2013ء کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا اور سات گھنٹوں تک اس کی لائیو کوریج بھی ہوتی رہی تھی۔ جس کے بعد سکندر حیات اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 11 مئی 2017ء کو ملزم سکندر کو 16 سال قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جُرمانہ بھی عائد کیا تھا۔جبکہ سکندر حیات کی اہلیہ کنول کو با عزت بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ملزم سکندر کو سزا انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے سنائی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جُرمانے کی عدم ادائیگی پر سکندر کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑ سکتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکندر کی سزا کے خلاف اپیل پر 13 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تاہم اب چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا محفوظ کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔عدالت نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا، سکندر کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔ فیصلے کے متن کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سکندر کو کم سزا دینے کی وجہ بیان نہیں کی جب کہ وفاق نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی دائر نہیں کی۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی