07:33 am
حمزہ شہباز نے گرفتار ہوتے ہی گھر سے کون کون سی چیزیں منگوا لیں

حمزہ شہباز نے گرفتار ہوتے ہی گھر سے کون کون سی چیزیں منگوا لیں

07:33 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو گرفتاری کے بعد نیب آفس منتقل کر دیا گیا ہےجس کے بعد عدالت نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گھر سے کھانا منگوانے اور دیگر سامان منگوانے کی اجازت دیدی،حمزہ شہباز کی ضرورت کا سامان بھی نیب آفس پہنچا دیا گیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کیلئے نیب آفس پہنچائے جانے والے سامان میں ان کے کپڑے،پنکھا
،کولر،آئس باکس سمیت دیگر استعمال کی اشیا شامل ہیں،حمزہ شہباز کے سامان میں شوگرچیک کرنے کی مشین ،ناک کی صفائی کی مشین اور شیونگ کٹ بھی موجودہے،لیگی رہنماکے سامان میں وہیٹ بسکٹ کے پیکٹ،دودھ کے ڈبے،دانت صاف کرنے والا الیکٹرانک برش بھی شامل ہے،حمزہ شہباز کے سامان میں 7پانی کی بوتلیں، پاوَں کی کریم اورٹشو پیپرز،ڈونگے، گلاس، چمچ،پلیٹیں اور کانٹے بھی شامل ہے اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے کپڑوں میں 7شلوار قمیض، ٹی شرٹس اور ٹراوَزر بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں