07:55 am
 عدالت نے پرویز مشرف کی التوا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

عدالت نے پرویز مشرف کی التوا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

07:55 am

اسلام آباد:خصوصی عدالت میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت اور عدالت نے پرویز مشرف کی التوا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے خصوصی عدالت سے ایک اور موقع فراہم کرنے کی استدعاکی گئی، پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ موکل زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں،وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اس قابل نہیں کہ ملک واپس آ سکیں جبکہ ہر تاریخ سماعت پر کیس کے التوا کی استدعا پر شرمندگی ہوتی ہے ،ایک موقع اور دیا جائے تاکہ وہ خود عدالت میں پیش ہو سکیں،
سابق صدر کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے،مشرف وہیل چیئر پر ہیں، وہ چل پھر نہیں سکتے۔جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت سنگین غداری کیس کی سماعت کررہی ہے۔سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کو ایک موقع اور دیا جائے تاکہ وہ خود عدالت میں پیش ہو سکیں۔مشرف کے دل کی کیموتھراپی ہو رہی ہے،اس کیموتھراپی کے بعد صحت خراب ہوتی ہے۔جسٹس طاہرہ صفدر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر حکم جاری کررکھا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل نے جواب دیا کہ وہ عدالتی حکم سے آگاہ ہیں۔انسانی بنیادپر ایک اور درخواست کررہے ہیں۔استغاثہ کے وکیل ڈاکٹر طارق حسن نے پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے اپنے دلائل دیے جس پر جسٹس طاہرہ صفدر نے کہا کیا آپ اس (مشرف) کی جسمانی صحت کے خلاف بات کررہے ہیں؟جسٹس نذر اکبر نے استفسار کیا کہ کیاپرویز مشرف کی صحت کی تصدیق کرانا چاہتے ہیں۔استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے۔ عدالت نے پرویز مشرف کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا موقع دیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہا دیکھنا یہ ہے کہ آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کی جائے یا نہ؟استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ ہم فریق مخالف کے رویے کو اپوز کرتے ہیں۔عدالت نے پرویز مشرف کی التوا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر کے بعد سنایا جائیگا۔

تازہ ترین خبریں